مادہ جانوروں میں تولیدی مسائل کے لیے گلقند کا استعمال


گلقند ایک نہایت ہی موثر اور قیمتی دوا ہے۔ اس کا مادہ جانوروں میں استعمال نہایت ہی حوصلہ افزاء نتائج 
کا باعث ہے۔ اس تحریر میں گلقند کے فوائد اور استعمال کا طریقہ مختصر طور پہ بیاں کیا گیا ہے۔

گلقند ایک نہایت ہی موثر اور قیمتی دوا ہے۔ اس کا مادہ جانوروں میں استعمال نہایت ہی حوصلہ افزاء نتائج کا باعث ہے۔ اس تحریر میں گلقند کے فوائد اور استعمال کا طریقہ مختصر طور پہ بیاں کیا گیا ہے۔
گلقند جانوروں میں مندرجہ ذیل مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
 جب بھینس یا گائے بچہ دینے کے بعد جیر پھینکتی ہے تو اس کے کچھ وقفے کے بعد بقیہ الائشیں پھینکتی ہے جسے پنجابی زبان میں ''میلا'' کہا جاتا ہے۔ اگر یہ جانور میلا نہ پھینکے تو اس مقصد کے لیے گلقند کا استعمال کیا جاتا ہے جس کا طریقہ ذیل میں دیا گیا ہے۔
آدھا کلو گلقند دودھ میں ملا کر دن میں تین دفعہ دیا جائے۔
 اس طریقے سے نہ صرف یہ الائیشیں پھینک دے گی بلکہ اس کی دودھ کی پیداوار بھی متاثر نہیں ہوگی۔
 گلقند کا دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ قبض کشاء بھی ہے۔ اگر جانور کو قبض ہو تو یہ قبض کو دافع کرکے معدہ کے نظام کو فعال کرتا ہے


گلقند کی تیاری کے لیے غلاب کے پھولوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ 


گلقند کی تیاری کا مرحلہ نہایت آسان ہے۔ اس کی تفصیل نیچے دیے گئے لنک سے ضرور جانیے۔


تحریر:
محمد باسل، کلیہ حیوانات
جامعہ زرعیہ، فیصل آباد۔

Comments