جانوروں میں با وادی کے خاتمے کے لیے مرچوں کے کاڑے کا استعمال

سرسوں اور مرچوں کا کاڑا تیار ہونے کے بعد
جانوروں کو مرچوں کا کاڑا عموماَ سردیوں میں دیا جاتا ہے۔ اس کی افادیت نہایت اہم ہے۔ اس کی بدولت جانوروں میں سے وایا بادی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ اور ان کے دودھ کا ذائقہ بھی بہتر ہوجاتا ہے۔ جب مرچوں کے کاڑے کو ساڑو کی بیماری 
کے ابتدائی دنوں میں دیا گیا تواس بیماری سے نجات حاصل ہوگئی۔ مرچوں کے کاڑے کی ترکیب نہایت آسان ہے۔
فی جانور کے حساب سے ایک ایک پاو دڑا مرچ کو اچھی طرح پانی میں پکا لیجیے۔ 
سردیوں میں اس میں فی جانور ایک پیسی گڑ کی شامل کرلیجیے
اس کے پک جانے کے بعد فی جانور ایک پاو سرسوں کا تیل شامل کردیجے۔
کاڑا پکتے ہوۓ۔ جب کہ اس میں سرسوں کا تیل شامل ہونے سے قبل۔
Chilies Sauce

 
فی جانور ایک نال دیجے۔ ساڑو والے جانور کو دو نالیں دی جاسکتی ہیں۔ اگر تو جانوروں کے پیٹ میں کرم ہوئے تو ان کو ڈائریا لگ جائے گا جو کہ وقتی ہوگا۔ اس کاڑے کو فربہ کرنے والے جانوروں کو بھی دیا جاسکتا ہے۔ اس سے ان کی افزائش میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
وایا بادی کی شکایت میں یہ کاڑا ہر تیسرے یا چوتھے دن دیا جاسکتا ہے۔ مزید براں یہ مرچوں کا یہ کاڑا بہت سے متعدی 
امراض سے محفوظ رکھتا ہے اور جانور صحت مند رہتے ہیں

تحریر کردہ
محمد باسل، تحقیق دان، شعبہ کلیہ حیوانات
جامعہ زرعیہ، فیصل آباد

Comments

  1. Thanks for giving useful information continue to help humanity may Allah bless you

    ReplyDelete

Post a Comment