محترم قارئین! آج کل کے مشینی دور میں ہم نہ صرف تن آسان ہوگئے ہیں بلکہ ہر مسئلے کے حل کے لیے آسان اور چھوٹا راستہ اختیار کرتے ہیں. انگریزی طریقہ علاج جلد اثر ضرور ہے لیکن یہ اپنے اثرات ضرور چھوڑ جاتا ہے. مطلب ایلوپیتھی ادویات اپنا علیدہ پوشیدہ اثرات رکھتی ہے جو کچھ عرصہ کے بعد بیماری کی صورت میں ظاہر ہوتے ہے.
اجوائن کی افادیت: ۔
اجوائن کا استعمال امراض معدہ کے لیے عرصہ دراز سے کیا گارہا ہے۔ اسے نہ صرف حکماء اپنے نسخہ جات میں استعمال کرتے رہے ہیں بلکہ گھریلو خواتیں بھی اس سے فائدہ حاصل کرتی ہیں۔ اسے قدرتی دوا سمجھا جاتا ہے۔ معدہ کے ساتھ ساتھ یہ جگر، گردے، پھیپرے اور دردوں کے لیے بھی مفید ہے۔ حال ہی میں بلند بخش ڈیری فارم پہ کی گئی تحقیق کے مطابق؛ معدہ کے مریض جانوروں پہ اس کے استعمال سے مفید کن نتائج سامنے آئے ہیں۔
ذیل میں اجوائن کا نسخہ اور اس کے استعمال کا طریقہ کار بیان کیا گیا ہے۔
نسخہ
(روزانہ کے حساب سے):
1. ایک مٹھی بھر
اجوائن لیں.
2. برابر مقدار میں
میٹھی سونف لیجیے.
3. ایک پیسی گڑ کی لیجیے.
تیاری:
ان تمام اجزاء ترکیبی کو چٹھو وٹے میں ڈال کر اچھی طرح کوٹ لیجیے تا کہ زود ہضم ہوں.
خوراک:
ایک مٹھی
بھر نسخہ، گائے یا بھینس 🐃 کے منہ میں ڈال کر کھلادیں.
لب لباب:
یہ نسخہ معدہ کو تقویت فراہم کرنے کے لیے ہے. لیکن جانور کے بیمار ہونے کی صورت میں نزدیکی ڈاکٹر سے رجوع کیجئے.
محمد باسل،
تحقیق دان، کلیہ حیوانات،
جامعہ زرعیہ، فیصل آباد۔
Comments
Post a Comment