‎جانوروں میں پیچھا دینے کا جڑی بوٹی سے علاج


قارئین عموماً گائے یا بھینس میں اکثر پیچھا دینے کا مرض لاحق ہوجاتا ہے جسے انگریزی زبان میں ''یوٹرآئن پرولیپس" کہتے ہیں. اس مرض میں جانوروں کی بچہ دانی رحم سے باہر آجاتی ہے. ایسا پٹھوں کے کمزور ہونے سے بھی ہوجاتا ہے.

یہ مرض کبھی بھی لاحق ہو سکتا ہے لیکن موسم برسات کے شروع میں گرمی اور ہبس کی شدت سے جانور پیچھا دینا شروع کردیتا ہے. اگر پیچھا زیادہ باہر آجائے تو بندھوانا پڑتا ہے. لیکن اگر یہ ابتدائی مراحل یا پھر کم شدت کا ہو تو اس کا دیسی علاج ممکن ہے. کیونکہ یہ غذائی اجزاء کی کمی، قبض، خشکی اور اے آئ ٹیکنیشن کی غلطی سے بھی ہوسکتا ہے. اگر اے آئی ٹیکنیشن نالی کے ذریعے اندونی زخم کردے. ذیل میں اس مرض کے لیے انتہائی موئثر جڑی 🌿 بوٹی کا تزکرہ کیا گیا جس کے استعمال سے اس مرض میں افاقہ ہو گا. ان شاء اللہ 🌹.


چورائتہ بوٹی:


اس بوٹی کو دیہی علاقوں میں چورائتہ بوٹی کہا جاتا ہے جوکہ پیچھا دینے کے مرض میں مفید ہے. علاوہ ازیں انسانوں میں اس کے استعمال سے پھوڑے پھنسیاں ختم ہوجاتی ہیں. جب گندم کی فصل تیار ہوتی ہے تب یہ گندم کے اطراف کھالوں میں مل جاتی ہے.


طریقہ استعمال:

اس کو تین طریقوں سے دیا جاسکتا ہے؛

١. سبز کتر کر.

٢. خشک کو کاٹ کر.

٣. کوٹ کر بھی دیا جاسکتا ہے.


مقدار:

ایک مٹھ تنکے بوٹی کے ایک وقت کے لیے کافی ہوتے ہیں.



پیغام:

یہ نسخہ بطور ٹوٹکہ استعمال کیا جاسکتا اس صورت میں جب ڈاکٹر دستیاب نہ ہو. لیکن اس قسم کے پیچیدہ معاملے کی صورت میں ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں. ہر نسخہ ذاتی تجربات کی روشنی میں لکھا جاتا ہے. اس لیے اسے اپنی ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیجیے.


بحوالہ:

اس نسخہ کو ترتیب دینے کے لیے ہم شکرگزار ہیں: بابا جی ملک سردار محمد اور چوہدری عاقد گجر کے.

مزید معلومات کے لیے چوہدری محمد سرفراز گجر صاحب کے چینل پہ پیش خدمت ہے بابا جی ملک محمد سردار صاحب کا انٹرویو. اس کو ملاحظہ کرنے کے لیے ذیل میں دیے گئے لنک کو کھولیے. ⬇️

https://youtu.be/3T3q_1fuJPQ


محمد باسل،

تحقیق دان، کلیہ حیوانات،

جامعہ زرعیہ، فیصل آباد۔

Comments