مویشیوں کی جلد سے جما ہوا گوبر اتارنے کا آزمودہ ٹوٹکا

تحریر: محمد باسل،

تحقیق دان، کلیہ حیوانات، جامعہ زرعیہ فیصل آباد

معزز قارئین!

اکثر اوقات مویشیوں کے باڑے کی ناقص صفاٰئی کے انتظامات کی بدولت ان کی جلد پہ گوبر جم جاتا ہے جو کہ بعد ازاں ان کے لیے نہ صرف تکلیف کا باعث بنتا ہے بلکہ جانوروں کو ساڑو جیسے امراض کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ علاوہ ازیں جانور ذہنی و جسمانی کھچاؤ کی طرف چلا جاتا ہے۔ اس لیے لازم ہے کہ جانوروں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

 


جما ہوا گوبر اتارنے کے لیے لسی کا استعمال:


اس طریقہ کار میں کچھ مقدار میں چاٹی کی لسی لیجئے اور اس کو کپڑے کے ساتھ گوبر پہ ملیں۔ کچھ دیر اس کو چھوڑ دیجیے تاکہ گوبر نرم ہوجائے۔

 


پھر پانی کے ساتھ برش کا استعمال کرتے ہوئے اس کو اچھی طرح دھوئیں۔ ایک بار دھونے سے مکمل صفائی نہیں ہوگی لہذا اگلے روز دوبارہ دھوئیں۔


جب جانور کی جلد گوبر سے صاف ہوجائے تو باقائدگی سے صفائی کرتے رہیں تاکہ دوبارہ گوبر جمنے کے امکانات کم ہوں۔


بشکریہ: یہ تجربہ چوہدری محسن علی کی مشاورت سے بلند بخش ڈیری فارم پہ کیا گیا، جس کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں۔

مذید تفصیلات جاننے کیلئے ذیل میں دیے گئے لنک کو کھولیے؛

https://youtu.be/BJPB5FELyuM

Comments